بہاو ل پور(ریگزار نیوز) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین(پی پی ایم) نے ترقی پانیوالے بہاول پور ریجن کے 17 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی عہدے کے بیجز لگا ئے۔
تقریب آر پی او آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔آر پی او نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور رانا عبدالوہاب، ایس پی آر آئی بی، ایس پی لیگل، ایس پی اسپیشل برانچ اور ایس پی سی ٹی ڈی ریجن بہاولپور بھی موجود تھے۔
آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو محنت، لگن اور ایمانداری سے ادا کریں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔تقریب کے اختتام پر آر پی او نے ترقی پانے والے افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔