بہاول پور(نیوز ڈیسک)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سنڈیکیٹ کے 93ویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے لیے 9,571.945 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ ہیومن ریسورس سلیکشن بورڈ، قانونی معاملات اور عمومی پالیسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ مظفر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور، ڈائریکٹر ایچ ای سی ریجنل سینٹر لاہور محمد جاوید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد حسان طارق، پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد رافع، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عالیہ نذیر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قیصر اعجاز، لیکچرار ڈاکٹر محمد زمان علی، رجسٹرار و سیکرٹری سنڈیکیٹ محمد شجیع الرحمن اور خزانہ دار طارق محمود شیخ نے شرکت کی۔