بہاول پور(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی میٹروپولیٹن سٹی کے صدر ملک امتیاز چنڑ کی زیرِ قیادت پیپلز سیکرٹریٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، عشائیہ دیا گیا جبکہ ان کی درازیِ عمر، صحت و سلامتی، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر ملک امتیاز چنڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوانوں کی امید اور مستقبل کی سیاست میں اہم آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی حقوق، جمہوریت اور معاشی و سماجی ترقی کے لیے اپنا سیاسی و عوامی کردار جاری رکھے گی۔
امجد بشیر نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سید سعیدالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی بینظیر ان کی آئیڈیل لیڈر تھیں اور وہ ان لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا لختِ جگر بھی عوام کی خدمت کے لیے قربان کر دیا۔
نائب صدر سٹی بہاولپور کامران علی نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد دی، ان کی لمبی زندگی کے لیے دعا کی اور ان کی عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈووکیٹ و انفارمیشن سیکرٹری محمد آصف بھارا نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے قائد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب سے ملک محمد نذیر بھٹہ ایڈووکیٹ، سید احسن مصطفیٰ، خواجہ ولید، ڈویژنل صدر خواتین ونگ سائرہ عباسی، سٹی صدر خواتین ونگ میڈم رخسانہ کوثر، جام یعقوب جھلن تحصیل صدر، ملک اجمل جوئیہ نائب صدر سٹی اور رانا شہزاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں پارٹی عہدیداران حاجی عطا محمد، انور جی، طاہر بھٹہ، میر طارق، ڈاکٹر نیاز، غلام عباس، نعمان جاوید، محمد جاوید، حاجی اصغر، فہمیدہ نوشین، طاہرہ مسرت، نزیراں بی بی، فہمیدہ یاسر، صائمہ جبیں سمیت دیگر کارکنان اور خواتین نے شرکت کی۔ کارکنان نے بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک، قوم و ملت کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔