بہاولپور(نیوز ڈیسک)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے پہلے سمسٹر کے طلبہ کی جانب سے پنک ڈے کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
تقریب میں چیئرمین شعبہ میڈیا اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ملک عدنان، پروفیسر ڈاکٹر حنان، ڈاکٹر مہم شمس اور پی آر او رضا مجید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا مقصد طلبہ کو تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ مثبت اور صحت مند سماجی و تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا اور یونیورسٹی کی زندگی کو خوشگوار یادوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ کو باہمی میل جول، اظہارِ خیال اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔ تقریب نے طلبہ کے لیے خوشگوار اور دوستانہ ماحول فراہم کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی مصروفیات سے ہٹ کر ایک مثبت سرگرمی میں حصہ لیا۔