بہاولپور(نیوز ڈیسک)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اتھارٹی نے سینئر سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں 7 سینئر افسران کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن میں سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل انجینئر ملک یعقوب احمد بھی شامل ہیں۔
جاری احکامات کے مطابق چیف انجینئر/کسٹمر سروسز ڈائریکٹر سید جواد منصور احمد کو جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دے کر جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی کو جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دے کر جنرل منیجر آپریشن میپکو تعینات کیا گیا ہے۔
بنیادی سکیل 19 سے بنیادی سکیل 20 میں اپ گریڈ ہونے والے افسران میں سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل انجینئر ملک یعقوب احمد، سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل انجینئر ساجد حسین گوندل، سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل انجینئر ملک خورشید احمد،منیجر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس (ایم اینڈ ایس) انجینئر ذوالفقار علی،منیجر پروکیورمنٹ پی ایم یو میپکو ہیڈ کوارٹر انجینئر صدیق خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکو ہیڈ کوارٹر انجینئر راجیش کمار راٹھی اور سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ساہیوال سرکل انجینئر کاشف مقبول شامل ہیں۔