بہاولپور (نیوز ڈیسک)آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل ہلال امتیاز (ملٹری) نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
عباسیہ کیمپس آمد پر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کور کمانڈر کا استقبال کیا۔
شرکاء کی جانب سے افواجِ پاکستان کی قربانیوں، قومی یکجہتی اور وطنِ عزیز کے دفاع پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں فیکلٹی، پروفیسرز، ڈینز، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
کور کمانڈر نے نوجوان نسل کے کردار، قومی شعور اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص قومی اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آرٹیفیشل اینٹیلیجنس ریسرچ اینڈ ایڈوانسمنٹ لیب کا افتتاح کیا۔جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کی کاوشیں قابلِ ستائش قرار دیا۔