بہاولپور (نیوز ڈیسک)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین سے ان کے دفتر میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔
آر پی او نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ بعض درخواستوں پر فوری کارروائی یقینی بنانے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن اور متعلقہ ایس ڈی پی اوز کو بذریعہ فون ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
انہوں نے بعض درخواستوں کی مزید سماعت اپنے دفتر میں مقرر کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویے کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔