رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کے رحیم یار خان میں عہدے کا چارج سنبھالنے پر معروف سماجی شخصیت و بینکار سمیع احمد خان اور چوہدری منظور احمد نے ان سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔
اس موقع پر دونوں شخصیات نے سید جمشید علی شاہ کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے میرٹ کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔
سید جمشید علی شاہ اس سے قبل ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور کے علاوہ ملتان اور دیگر شہروں میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی رحیم یار خان میں تعیناتی کے حوالے سے معززین نے ان کے پیشہ ورانہ تجربے اور محکمانہ خدمات کو سراہا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پولیس کے تفتیشی نظام سے متعلق محکمانہ ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید جمشید علی شاہ نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر سمیع احمد خان اور چوہدری منظور احمد کا شکریہ ادا کیا۔