بہاول پور(نیوز ڈیسک)چوہدری عبدالجبار جبار بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، سردار نجیب اللہ خان سینئر نائب صدر جبکہ شعیب خان چیمہ نائب صدر منتخب ہو گئے۔
طارق بشیر چیمہ کے حمایت یافتہ اتحاد گروپ کے امیدوار گزشتہ آٹھ سال سے چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے آ رہے ہیں، جبکہ حالیہ انتخابات میں بزنس گروپ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
چوہدری عبدالجبار جبار اس سے قبل بھی چیمبر کے صدر رہ چکے ہیں۔
نو منتخب عہدیداران سے کاروباری برادری کو امید ہے کہ وہ تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔