بہاولپور(نیوز ڈیسک)لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کی بوگی کے 4 پہیے ذخیرہ سمہ سٹہ اوورہیڈ برج کے
ساتھ سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈیریلمنٹ کے باعث پٹری سے اتر گئے، تاہم حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملنے پر ریلوے عملہ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریلوے عملے نے ٹرین کو مذکورہ کوچ سے الگ کرکے سمہ سٹہ جنکشن روانہ کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ٹرین کی روانگی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے گئے۔