پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم کالونی سے منشیات فروش محمد ایوب کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ذرائع کے مطابق، گذشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن بہاولپور کو خفیہ اطلاع ملی، جس پر قائداعظم کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن ملزم نے منشیات کو گھر میں زیر زمین بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔
گرفتار ملزم اور برآمد شدہ منشیات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔