بہاول پور(ریگزار نیوز) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ عالمی تعلیمی معیار کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سازگار تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے۔ کیمپسز کے تحفظ اور سیکورٹی کے لیے جدید مانیٹرنگ آلات استعمال کیے جائیں گے۔
وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے آئی ٹی سہولت مرکز اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ونگ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹرفیصل شہزاد نے وائس چانسلر کو آئی ٹی سہولت مرکز میں آن لائن تعلیمی سہولیات اور طلباو طالبات کے لیے آن لائن ایجوکیشن سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ اسی طرح سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ذریعے کیمپسز کی نگرانی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ہدایت کی کہ درس و تدریس اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے۔