بہاولپور (نیوز ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیٹ لائٹ ٹاؤن میں پاک چین دوستی اور عید کی تعطیلات کے باعث یومِ تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طالبات نے ٹیبلو، ملی ترانوں اور تقاریر کے ذریعے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا جبکہ مختلف چارٹس اور پلے کارڈز بھی تیار کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل نے طالبات کو بتایا کہ پاک چین دوستی اعتماد، اخوت اور بھائی چارے کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی طاقت، خودمختاری اور قومی وقار کا تاریخی دن ہے، جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
اس موقع پر گرلز گائیڈ اور گرلز اسکاؤٹس کی طالبات نے شاندار پرفارمنس پیش کر کے اساتذہ اور ساتھی طالبات سے خوب داد وصول کی۔ طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا اور قومی یکجہتی و حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا۔