بہاولپور (نیوز ڈیسک) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوا، جس میں بورڈ اراکین رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ میاں محمد شعیب اویسی، پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر حبیب الرحمن ریٹائرڈ پروفیسر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، نجم وحید ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور اور رجسٹرار محمد شجیع الرحمن نے شرکت کی۔
اجلاس میں شعبہ آرکیٹیکچر میں لیکچرر کی آسامی کیلئے 13، شعبہ نرسنگ میں لیکچرر کیلئے 16، اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے 8، شعبہ فنانس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے 2 جبکہ شعبہ اکنامکس میں پروفیسر کی آسامی کیلئے ایک امیدوار کا انٹرویو کیا گیا۔ اسی طرح ٹی ٹی ایس پروموشن برائے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے شعبہ اکنامکس، باٹنی، اناٹومی اینڈ ہسٹالوجی، فارماسوٹیکس، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن اور شعبہ ریاضی کے امیدواروں کے بھی انٹرویوز کیے گئے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ سلیکشن بورڈ میں تدریسی شعبوں کیلئے بھرتی اور ترقی کا عمل میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا۔