بہاول پور (نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک منیر اقبال چنڑ اور بھائی ملک اعجاز چنڑ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
گورنر پنجاب نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے ملک محمد اقبال چنڑ کو نڈر، بااصول اور انتھک عوامی خدمت گزار شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔