رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) بہترین ٹریفک مینجمنٹ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کو حسنِ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں اور ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں حسنِ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی محنت، ذمہ دارانہ فرائض کی انجام دہی اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کو سراہا۔
ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رحیم یار خان ٹریفک پولیس نے یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران شہریوں کو محفوظ، منظم اور بلا رکاوٹ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے منظم بہاؤ اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔