رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) پولیس پبلک سکول دی ایجوکیٹرز کے طلبہ کی بہاولپور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات اور سکول سطح پر شاندار کارکردگی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پرنسپل سدرہ راؤ نے طلباء میں انعامات اور گلدستے تقسیم کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔طالب علم سمیع الرحمن نے 1114 نمبرز حاصل کرکے سکول میں پہلی، دعا زہرا نے 1057 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حبیب الرحمن نے 1055 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح کومل زاہد نے 1041، عارفہ نے 1034، رابعیہ بلقیس نے 993، مکرم وحید نے 960، شعور احمد نے 949 اور ایمان فاطمہ ساجد نے 940 نمبرز حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
تقریب میں کامیاب طلباء، ان کے والدین اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ والدین اور طلباء نے پرنسپل سدرہ راؤ کے کردار اور پولیس پبلک سکول کے تدریسی عملے کی کاوشوں ، معیاری تعلیم و تربیت کو سراہا۔ اس موقع پر پرنسپل سدرہ راؤ نے ادارے پر اعتماد کرنے پر والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی مزید بہتر نتائج کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔