بہاول پور (نیوزڈیسک)آئی ٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈیو کیسل گروپ کے سی ای او حسن نواز نے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے شعبہ سوشل ورک کے مستحق طلبا وطالبات کے لیے خوشی محمد میموریل اسکالرشپ کے تحت 10 وظائف کا اعلان کیا ہے۔
اسکالرشپ خاص طور پر نئے داخلہ لینے والے پہلے سیمسٹر کے طلبا وطاالبات کیلئے ہے اور مالی ضرورت پر دیا جائیگا۔ حسن نواز کی جانب سے محمد احمد نواز لیکچرر شعبہ سوشل ورک نے اسکالرشپ کا چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو پیش کیا۔
اس موقع پر شعبہ سوشل ورک کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاداحمد خالد اورشعبہ امتحانات کے محمود احمد خان بھی موجود تھے۔