بہاولپور (نیوز ڈیسک)صادق پبلک سکول بہاولپور کے گرلز سیکشن میں پریپ گرلز کے درمیان انٹر ہاؤس پرفارمنگ آرٹس مقابلہ ایمفی تھیٹر میں منعقد ہوا جس میں چاروں ہاؤسز کی جانب سے انگریزی و اردو ڈرامے اور میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئیں۔
فیرل ہاؤس نے مجموعی طور پر تمام کیٹگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی ڈرامے میں عائشہ ہاؤس دوسرے، زینب ہاؤس تیسرے اور حاجرہ ہاؤس چوتھے نمبر پر رہا۔
اردو ڈرامے میں حاجرہ ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ اور زینب ہاؤسز نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
ملی نغموں کی کیٹیگری میں حاجرہ ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ اور زینب ہاؤسز نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ مقابلہ طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور ٹیم ورک کے اظہار کا بہترین ذریعہ بنا جسے شرکاء اور سامعین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔