لودھراں (بیورو رپورٹ) لودھراں میں 11 اگست قومی اقلیتی دن کے موقع پر ڈی سی آفس میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد ظفر، لال نند، جیکب آفتاب، بشیر افضل سمیت اقلیتی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام تر حقوق میسر ہیں، اسلام میں سب کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور انسانیت کی بنیاد برابری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا مقصد مخلوق سے پیار کرنا ہے، جبکہ اقلیتی برادری کے مسائل کا حل ہمیشہ ان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اقلیتی دن کو قومی دن کے طور پر منانا چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اقلیتی نمائندگان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔