بہاولپور (نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن بہاولپورسرکل نے کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
بلڈنگ انسپکٹر سراج احمد نے شہری سے 15 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، جس پر متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن حکام سے رابطہ کیا۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میاں عمر سلیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب سکندر کی نگرانی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔