بہاولپور (نیوز ڈیسک) سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن بہاولپور میاں عمر سلیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ ما ر کر شہری سے رشوت لینے والے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
محکمہ مال لیاقت پور کے پٹواری اکرام الحق نے شہری سے اراضی/ریونیو ریکارڈ کے کام کے عوض رشوت طلب کی تھی جس پر متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن سے رجوع کیا۔
سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن بہاولپور میاں عمر سلیم نے مجسٹریٹ صاحب لیاقت پورکے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پٹواری اکرام الحق کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے رشوت میں لی گئی رقم برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔