بہاولپور (نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ریجنل ہیڈ آفس ملتان مسز ناز شعیب نے کہا ہے کہ بہاولپور چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور نادرا کا فرض بنتا ہے کہ وہ چیمبر کے اراکین اور تجارتی برادری کو تمام سہولیات فراہم کرے۔
وہ یہاں بہاول پو ر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قائم نادرا این آر سی کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔تقریب میں سمیت صدر چیمبر سید ظفر شریف، زونل ہیڈ نادرا بہاولپور زون سید عاطف حسین گیلانی، نائب صدر چیمبر محمد اعظم قریشی، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، سابق صدور چوہدری عبدالجبار، شیخ محمد عباس رضا، چوہدری طاہر جمیل سمیت دیگر اراکین چیمبر اور دنادرا افسران نے شرکت کی۔
مسز ناز شعیب نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بہاولپور چیمبر آف کامرس نے چیمبر میں قائم نادرا آفس میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی ہیں جو نادرا کی خدمات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے پاک آئی ڈی (Pak ID) کے ذریعے اپنی خدمات موبائل تک پہنچا دی ہیں جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور ایف آر سی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے چیمبر میں قائم نادرا آفس اور دیگر نادرا دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور چیمبر کے اراکین کے نادرا سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔ا
صدر چیمبر سید ظفر شریف نے مہمانوں کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔صدر چیمبر سید ظفر شریف نے خطبہ استقبالیہ میں بہاول پو چیمبر میں نادرا آفس کے قیام پر چیئرمین نادر کا شکریہ ادا کیا۔ صدر چیمبر نے چیمبر میں نادرا آفس کے قیام میں کلیدی کردار اد ا کرنے پر رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں چیمبر کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔