بہاول پور (نیوز ڈیسک) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سماجی شخصیت سید تطہیر الحسن پپو بھائی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی ریلوے اسٹیشن بہاولپور سے شروع ہو کر فرید گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کا مقصد شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور محنت کش طبقے سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
ریلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان، مزدور رہنما، مرکزی انجمن تاجران، رکشہ و موٹر سائیکل سواروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ متعدد افراد پیدل بھی ریلی میں شامل ہوئے۔ شرکاء نے "جئے بھٹو، جئے شہید رانی، جئے بلاول بھٹو، جئے آصف علی زرداری” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
سابق ٹکٹ ہولڈر حافظ حسین احمد مدنی، سید تطہیر الحسن پپو بھائی، مخدوم سید نسیم عباس بخاری، پیپلزپارٹی رہنما سید سعید الدین، نائب صدر ضلع بہاولپور عبدالرحمن مغل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یکم مئی کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے، مگر افسوس کہ محنت کش طبقہ آج بھی اپنے بچوں کی روزی روٹی کے لیے کام کرنے پر مجبور ہے اور مزدوروں کی اکثریت اس دن کی اصل اہمیت سے بھی ناواقف ہے۔
مقررین نے کہا کہ ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات بہتر بنانے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے جدوجہد تیز کی جائے گی۔
ریلی میں نائب صدر ضلع بہاولپور بشیر جوئیہ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فاروق مغل، سٹی سرکل جنرل سیکرٹری حاجی ریاض نوشہ، ملک لیبر ونگ ضلع صدر سید امجد بشیر، ملک اسلم چنڑ، ملک اسامہ مجید چنڑ، غلام عباس بلوچ، میاں فراز احمد، ارشد ساجد، ظفر خان، وہاب قریشی، عامر سہیل، رانا بلال، اطہر راحت، فضل محمود، مومن وقاص بھٹی، خواتین ونگ کی صدر صاحبزادی سائرہ عباسی، انسانی حقوق ونگ کے صدر کلیم اللہ ایڈووکیٹ، سخاوت گل، ریاض بھٹی، حافظ محمد جبار، شاہد جمیل، مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اسرار شاہ، چوہدری ظفر حکیم، حکیم معین الدین، محسن رضا، انجمن حسینیہ معین الوعظین کے صدر میجر زاہد حسین، امن کمیٹی ممبر سید مجیب روشن علی گیلانی، پیٹر جون، آصف فاروقی، خرم شہزاد جون سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان، مزدور رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔