بہاولپور (ریگزار نیوز) وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فضل رضا رضوی کی زیر صدارت اہم امپلیمنٹیشن کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں مختلف وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے تمام ڈویژنز کے ایکسیئنز کے علاوہ نادرا، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ، پاکستان ریلوے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پاکستان پوسٹ آفس، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ایف آئی اے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
سماعت کے دوران تمام افسران نے رپورٹس پیش کیں اور فوری اقدامات اٹھا کر سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گئے۔ نتیجتاً زیرِ التواء تمام کیسز نمٹا دیے گئے اور سائلین کو مجموعی طور پر تقریباً 15 لاکھ روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا گیا، جس پر متاثرہ افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فضل رضا رضوی نے واضح کیا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے سماعت کی مؤثریت پر شکریہ ادا کیا اور ریجنل ہیڈ باسط عزیز خان اور وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی قیادت کو سراہا۔