بہاول پور (نیوز ڈیسک)ڈی ایچ اے بہاولپور ریئلٹرز ایسوسی ایشن (ڈیبرا) کے نومنتخب صدر کرنل (ر) کامران نواز کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر شیراز بخاری اور محمد شاہد چغتائی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے کامیابی ایسوسی ایشن کے ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ڈی ایچ اے کی ترقی، بہتری اور ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
شیراز بخاری اور محمد شاہد چغتائی نے کہا کہ نومنتخب صدر اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ، انتظامی امور میں بہتری اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کرنل (ر) کامران نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایسوسی ایشن کے ممبران کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔