بہاول پور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور سینیٹر انوشہ رحمان نے بہاول پور پہنچ کر سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ملک منیر اقبال چنڑ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک محمد اقبال چنڑ مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور مخلص ساتھی تھے، جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی سے اپنی وابستگی برقرار رکھی اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور سینیٹر انوشہ رحمان نے بھی مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔