بہاولپور(نیوز ڈیسک)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور نے ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے بین الاضلاعی گینگ کے اہم رکن عدیل کو گرفتار کرکے 38 کلو منشیات برآ مد کر لی۔
برآمد ہونیوالی منشیات کی مالیت 1 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔ ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کا یہ گینگ مربوط نیٹ ورک کے ذریعے تعلیمی اِداروں میں منشیات کی سپلائی کرنے میں ملوث ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی۔
ڈائریکٹر عبدالمنان کے مطابق منشیات سے پاک صحت مند اور محفوظ پنجاب کے عزم پر سرگرم عمل ہیں ۔