بہاولپور (نیوز ڈیسک) کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا سے انجمن حسینیہ معین الوعظین کے صدر میجر (ر) زاہد حسین، صدر مرکزی انجمن تاجران سید اسرار شاہ، سرپرست انجمن حسینیہ و ممبر ڈویژن امن کمیٹی سید مجیب روشن علی گیلانی اور دیگر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
وفد نے عرفان علی کاٹھیا کو کمشنر بہاولپور کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران محرم الحرام کے انتظامات، انجمن تاجران کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میجر (ر) زاہد حسین، صدر مرکزی انجمن تاجران سید اسرار شاہ نے کمشنر بہاولپور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بہاولپور کو خوبصورت اور پنجاب کا مثالی شہر بنانے کے لیے وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔