بہاولپور (نیوز ڈیسک) ڈی ایچ اے بہاولپور میں ڈیفنس گارڈینیا (6 مرلہ رہائشی منصوبہ) کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
افتتاحی تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، بیوروکریسی، معروف کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، ریئل اسٹیٹ پارٹنرز اور لینڈ پرووائیڈرز سمیت معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے ڈیفنس گارڈینیا منصوبے کو جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاولپور نہ صرف معیاری اور جدید رہائشی منصوبوں کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے بلکہ علاقائی ترقی میں بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس گارڈینیا منصوبہ بہاولپور میں شہری ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گا اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔ تقریب کے دوران ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کی سرمایہ کاری اور رہائشی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے ڈیفنس گارڈینیا کو معیاری رہائش اور محفوظ سرمایہ کاری کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے ڈی ایچ اے بہاولپور کی کارکردگی کو سراہا۔