اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پارلیمانی امور، قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے جمہوری اقدار کے استحکام اور مؤثر پارلیمانی طریقہ کار کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط اور باہمی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔