بہاول پور(سپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس طارق قریشی کے احکامات کی روشنی میں ظہور احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر,بہاولپور سید متین احمد اورسابق سینئر صوبائی کوچ ماجد علی خان نے انڈر 18 ہاکی تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا۔
کیمپ کمانڈر اشفاق احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راجن پور نے کھلاڑیوں کے تربیتی سیشن کے بارے میں بریفننگ دی۔ کیمپ میں سے دو ٹیمیں سلیکٹ ہوکر اسلام آباد میں نیشنل ہاکی چمپئن شپ میں حصہ لیں گی جس میں تمام صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔
تربیتی کیمپ میں پنجاب کے دور دراز علاقوں بشمول اٹک اور ڈی جی خان سے بھی کھلاڑی شریک ہیں۔کھلاڑیوں نے انتظامات کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پر منسٹر سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر، سیکرٹری سپورٹس محمد علی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس طارق قریشی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور تحصیل سپورٹس آفیسر بہاولپور بھی موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے کیمپ کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے کیمپ کمانڈر کو شاباش دی۔