بہاولپور (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالمنان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور نے خیر پور ٹامیوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔ کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش عبدالوحید کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور نے کہا کہ فورس نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے، منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شہری منشیات فروشی سے متعلق کسی بھی شکایت یا اطلاع کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1012 پر رابطہ کریں۔