رحیم یار خان (نیوز ڈیسک)عوامی خدمت، سماجی و فلاحی سرگرمیوں اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی، جس میں پولیس، سماجی تنظیموں، صحافت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے میڈیکل ونگ کے انچارج کلیم نواز خان کی خصوصی کاوشوں سے کیا گیا۔ تقریب میں سی سی ڈی کے ریجنل آفیسر شفقت عطاء، PSA کے سابق ڈی جی ایف آئی اے عمار جعفری، جنوبی پنجاب پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے صدر مرتضیٰ سبحانی، ڈویژنل آرگنائزر شبیر احمد بصرا، مرکزی کوآرڈینیٹر اسماعیل سولنگی، مرزا عاشق اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ریجنل آفیسر بہاولپور سی سی ڈی شفقت عطاء نے سابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ایاز محمود خان لغاری کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا اور گولڈ میڈل پہنایا۔
تقریب میں ڈی ایس پی سی سی ڈی رحیم یار خان فیاض احمد، ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد، ریٹائرڈ ڈی ایس پی و PSA پنجاب کے نائب صدر رانا ظفر محمود خان، انسپکٹر و ایس ایچ او اے ڈویژن مزمل اسحاق، انسپکٹر ٹریفک شاہد عمران، ریٹائرڈ ڈی ایس پی نوید ممتاز، انسپکٹر سی سی ڈی حسن، زہیر بنگش، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان راؤ نعمان اسلم اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی ایک صحت مند معاشرتی روایت ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ دیگر افراد میں بھی عوامی خدمت اور معاشرتی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی خدمات کو اجاگر کرنے اور انہیں اعزازات سے نوازنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ معاشرے میں خدمت، ذمہ داری اور مثبت کردار کی حوصلہ افزائی ہو۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایاز محمود خان لغاری کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔