بہاولپور(نیوز ڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن بہاولپور نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انہار کے پٹواری سہیل انور کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے کھالا چالو کرنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد فیصلے کی نقل فراہم کرنے کے لیے مزید 10 ہزار روپے طلب کیے تھے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق موضع ساہلاں بہاولپور میں تعینات پٹواری سہیل انور کے خلاف مدعی نے رشوت طلب کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولپور چوہدری یاسین نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار پٹواری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔