رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز سمیت 23 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس لائن کلوز کر دیا اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائریز کا حکم دے دیا۔
معطل افسران و اہلکاروں میں سابق ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ صدام حسین دگڑوچہ، تھانہ جمالدین والی کے سب انسپکٹر زاہد مجید، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے اے ایس آئی ادریس اور اے ایس آئی مدثر مسعود، تھانہ بی ڈویژن کے اے ایس آئی ثقلین عباسی، تھانہ ایئرپورٹ کے اے ایس آئی عبدالرزاق، تھانہ صدر رحیم یار خان کے اے ایس آئی ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل شفقت وقاص، تھانہ کوٹسمابہ کے سب انسپکٹر لیاقت علی اور اے ایس آئی قمر نواز، تھانہ اقبال آباد کے اے ایس آئی سراج احمد، تھانہ آباد پور کے اے ایس آئی عبدالرزاق پارس، تھانہ سٹی صادق آباد کے اے ایس آئی محمد کاشف، کانسٹیبلان شبیر سی ٹو اور ضیاء الحق، تھانہ کوٹ سبزل چوکی 206 پی کے انچارج سب انسپکٹر منور مقصود، تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے اے ایس آئی غلام شبیر، سب انسپکٹر حفیظ اللہ اور اے ایس آئی ایاز احمد، تھانہ اسلام گڑھ کے سب انسپکٹر محمد اعظم، تھانہ سٹی لیاقت پور کے اے ایس آئی محمد سلیم اور تھانہ شیدانی کے سب انسپکٹر فیصل عباس شامل ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق معطل افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائریز مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔