ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو انتھراپالوجی اور ہومیوپیتھک میڈیکل سائنس میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اب تک اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو مجموعی طور پر 138 پروگراموں کے اجازت نامے جاری کر چکا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، چیئرمین شعبہ انتھراپالوجی ڈاکٹر فاروق احمد اور شعبہ ہومیوپیتھک میڈیکل سائنس کی ڈاکٹر لیلہ ثمرین کو متعلقہ ایم فل پروگراموں کی منظوری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان نئے پروگراموں میں فال 2026 کے لیے داخلے جاری ہیں