بہاولپور (نیوز ڈیسک) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و امن و امان کی صورتحال کو مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کنٹرول روم میں جدید مانیٹرنگ کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، جہاں جلوسوں، مجالس اور شہر بھر کی 24 گھنٹے براہِ راست نگرانی جاری ہے۔
سیف سٹی کنٹرول روم میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر بھر کے حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس اور اہم شاہراہوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ہیلپ لائنز پر موصول ہونے والی کالز کو فوری طور پر ریکارڈ کر کے متعلقہ اداروں تک بروقت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
محرم الحرام کے دوران کنٹرول روم سے سکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی، ریسپانس میکانزم اور مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کے لیے مربوط نظام فعال ہے۔
سیف سٹی کنٹرول روم کے ذریعے محرم الحرام کے دوران جلوسوں، مجالس اور شہر بھر کی نگرانی کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔