بہاول پور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بہاول پور پہنچ کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک منیر اقبال چنڑ اور بھائی ملک اعجاز چنڑ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد اقبال چنڑ مسلم لیگ (ن) کے مخلص اور دیرینہ ساتھی تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں عوام اور پارٹی کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات سے سیاسی و سماجی حلقے ایک مخلص عوامی خدمت گار سے محروم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔