بہاولپور (نیوز ڈیسک)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباو طالبات نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کو امن عالم اور وطن عزیز پاکستان کی سفارتی کامیابی کے نام کیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ انیمل سائنسز اور دیگر اساتذہ نے اسٹیٹ کیئر کے زیر اہتمام فیکلٹی آف ایجوکیشن سے ملحقہ سبزازار میں 244 پودے لگائے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر جس طرح پاکستان کا نام عالمی امن کے داعی اور پیامبر کے طور پر سامنے ایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف نے کہاکہ حالیہ سفارتی کامیابیوں سے نہ صرف خطے میں پاکستان کا نام بلند ہوا ہے بلکہ پورے عالم میں پاکستان ایک جرات مند اور عظیم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباو طالبات نے قومی ولولے اورجوش و جزبے سے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پرڈاکٹر عامر منظور پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر،پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز بتول پروفیسر ضیا الرحمن ڈاکٹر شہزاد احمد خالد اور دیگر اساتذہ موجو دتھے۔