پنجاب بار کونسل نے تحصیل بار ایسوسی ایشن منچن آباد کے لیڈیز بار روم میں اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی جانب سے بلاجواز داخل ہو کر دھاوا بولنے، معزز وکلاء کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنے کے واقعے اور وکلاء کے خلاف تھانہ منچن آباد میں درج ایف آئی آر کو انتہائی قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔
پنجاب بار کونسل نے بہاولپور ڈویژن میں مورخہ 06 اپریل 2026 بروز سوموار وکلاء کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وکلاء صاحبان عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کے خلاف فوری طور پر ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، وکلاء کے خلاف درج جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ خارج کیا جائے، اور اسسٹنٹ کمشنر اپنے غیر قانونی اور غیر اخلاقی رویے پر وکلاء برادری سے فوری معافی مانگیں۔