بہاول پور(نیوز ڈیسک)کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ حنا چوہدری نے تعلیمی بورڈ بہاول پور کا دورہ کیا اور چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں تعلیمی بورڈز کے مابین ادارہ جاتی روابط کے فروغ، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بہاول پور بورڈ آمد پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد وقاص نے مہمان کا استقبال کیا جبکہ سیکرٹری بورڈ ثوبیہ سلطانہ چوہدری نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد وقاص اور سیکرٹری بورڈ ثوبیہ سلطانہ چوہدری نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے مابین باہمی مشاورت، تجربات کا تبادلہ اور مربوط روابط امتحانی و انتظامی امور میں بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اختتام پر چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل نے کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ حنا چوہدری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔