بہاولپور (نیوز ڈیسک) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران بہاولپور کے طلبہ و طالبات کے لیے آئی ٹی سمر انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر شروع کیے جانے والے دو ماہ دورانیے کے اس پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات کو 11 آئی ٹی کورسز میں انٹرنشپ اور عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔
ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر فیصل شہزاد نے بتایا کہ پروگرام میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آئی ایلٹس (IELTS)، اسپوکن انگلش، ویڈیو ایڈیٹنگ، سیسکو نیٹ ورکنگ، اے آئی اسٹڈی نان کوڈنگ، اینڈرائیڈ ایپ ڈویلپمنٹ، ایم ایس آفس، پائتھن پروگرامنگ، پروفیشنل ویب ڈویلپمنٹ اور پرامپٹ اے آئی انجینئرنگ کے کورسز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرنشپ کلاسز کا آغاز 5 جولائی 2026 سے بغداد الجدید کیمپس میں ہوگا۔ انٹرنشپ کے لیے درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔